برما سمندری طوفان: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار ہو گئی
برما سمندری طوفان: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار ہو گئی
اردو ٹائمز (نیوز) برما میں گزشتہ روز آنے والے سمندری طوفان نرگس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جنہیں امدادی اشیاءپہنچنا شروع ہو گئی ہیں لیکن اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق طوفان سے متاثر ہونے والوں کے لئے غذائی امداد، پینے کا پًانی اور خیموں کی بہت بڑی تعداد میں ضرورت ہے۔ برما کے وزیر خارجہ سے دنیا کے تمام ممالک سے امداد کی اپیل کی ہے۔ حکومت کے ترجمان کے مطابق طوفان نے پانچ علاقوں کو متاثرہ قرار دیا ہے جن میں دو کروڑ چالیس لاکھ لوگ بستے ہیں۔ برما کے حکام اور عالمی امدادی ادارے سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔