اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 05 May 2008 08:44:00

سیکورٹی صورتحال : ضمنی انتخابات دو ماہ کے لیے ملتوی

سیکورٹی صورتحال : ضمنی انتخابات دو ماہ کے لیے ملتوی

اردو ٹائمز (نیوز) قومی الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے ضمنی انتخابات دو ماہ کے لیے ملتوی کر دئیے ہیں ۔ اب یہ الیکشن 18اگست کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کہ قومی اور صوبائی اسمبیلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات صوبہ سرحد میں امن و امان کی خراب صورت حال، مرکز اور صوبوں کی اسمبلیوں میں بجٹ اجلاسوں اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال کی بنا پر ان کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ صوبہ سرحد کے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے موصول رپورٹ کی روشنی کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں انہوں نے امن عامہ کی صورتحال کو خراب قرار دیا ہے۔ اس لئے قومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن 18 اگست کو منعقد کرائے جائیں گے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications