شہباز شریف نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
شہباز شریف نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
اردو ٹائمز (نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ضمنی انتخاب کیلئے لاہور کے حلقہ پی پی 151 اور پی پی 154 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں میرے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے امید ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی بحالی طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگی اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ماتحت عدلیہ کی حالت بہت مخدوش ہے اسے اب گریڈ کرکے بہتری لانے کی کوشش کریں گے لاہور کا صوبائی حلقہ پی پی 151مسلم لیگ (ق) کے امیدوار طارق پانڈے کے انتقال اور پی پی 154مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری آصف اشرف کے قتل کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں لاہور میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 123 پر بھی ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کے صاحبزادہ حمزہ شہباز شریف این اے 119 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوسکتے ہیں ذرائع کے مطابق سیالکوٹ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 124 کے ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لینگے سیالکوٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 124 رکن قومی اسمبلی رانا عبدالستار نے خالی کی ہے ۔