اردو ٹائمز(نیوز) بالی وڈ کے مشہور اداکار گلشن گرور جان ابراھم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جانوروں کی تحفظ کے حوالے سے ایک اشتہاری مہم میں حصہ لیں گے۔گلشن گرورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف فلموں میں ولن کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن اصل دنیا میں وہ سب لوگ ولن ہیں جو جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی اداروں پر زور دیں کہ جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے مناسب اقدامات اٹھائیں جائیں۔اس موقع پر جانوروں کے تحفظ کی مہم کی سربراہ نتاشا پال نے کہا کہ ایک عام شہری بھی جانوروں کا تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام جانوروں کی کھال سے بنی اشیا کا باےئکاٹ کر دیں تو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔بھارت میں جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے اس مہم میں گلشن گرور کے علاوہ کئی بین الاقوامی شخصیات حصہ لے ر ہی ہیں جن میں دلائی لامہ،جیکی چن اورپامیلا انڈریسن شامل ہیں۔