اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 31 Mar 2008 16:54:00

پاکستاں بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کرقیام امن کیلئے کوشش کرنا ہوں گی: مشاہد سید

پاکستاں بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کرقیام امن کیلئے کوشش کرنا ہوں گی: مشاہد سید

اردو ٹائمز(نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹر ی جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ہمیں ماضی کی تلخیاں بھلا کر خطے میں مشترکہ طور پر قیام امن کیلئے کوشش کرنا ہوں گی۔ دونوں جانب کے عوام کے آپس میں روابط سے حکومتوں کے درمیان بھی ہم آہنگی کی فضاءقائم ہوئی ہے۔ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تمام بنیادی مسائل کا جمہوری طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ہو گا۔ اتوار کے روز پاکستان اور بھارت میں تعینات دونوں جانب کے سابق سفراءکے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ 18 فروری کو پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے نتائج کو عوام سمیت جیتنے اور ہارنے والوں نے تسلیم کیا ہے ،اور ملک میں پائیدار جمہوریت کے قیام سے پاک بھارت تعلقات اور عوامی روابط میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کیلئے ہمیں ماضی کے اختلافات بھلا کر کشمیر سمیت تمام بنیادی مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد پاکستان ایسا نہ کرتا تو خطے میں طاقت کا عدم توازن پیدا ہو جاتا لیکن دونوں ممالک کے ایٹمی طاقت بننے سے باہمی اختلافات میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس بات کا اظہار ہم نے 1999 میں بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے بھی کیا تھا کہ بھارت اگر ایٹمی قوت نہ بنتا تو پاکستان بھی اس جانب قدم نہ بڑھاتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن آف انڈین ڈپلومیٹس کے چیئرمین اور پاکستان میں تعینات سابق بھارتی سفیر عشرت عزیز نے کہا کہ ان کی تنظیم کے دورہ پاکستان کا مقصد دونوں جانب کے عوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ عالمگیریت میں جس رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے اس کے مطابق ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر مثبت سمت میں پیش رفت کرنا ہو گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارت مین تعینات سابق پاکستانی سفیر زاہد سعید نے کہا کہ ساٹھ سالوں میں پہلی مرتبہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں جانب کی حکومتیں اس حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ستیا براتا پال،بھارتی وفد میں سابق سفراءراج گوپالن ، گربچن سنگھ، حکسر، لکھن مہروترا، گریش درومے، نرنجن دیسائی ، ہاشم امتست جبکہ پاکستان کے سابق سفراءزاہد سعید، ڈاکٹر ہمایوں خان، اکرم زکی، خالد سعید، طیب صدیقی، مقبول بھٹی اور عزیز احمد خان جبکہ رکن قومی اسمبلی ماروی میمن، نوشین سعید اور سینیٹر حافظ رشید بھی موجود تھے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications