اردو ٹائمز(نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کا احتساب نہ ہو۔ البتہ احتساب کا طریقہ کار سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر طے کیا جا سکتا ہے۔ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر طارق خان کے گھر پر ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت سیاست میں حصہ لینے کا آخری مقصد نہیں۔ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کا م¶قف ہے کہ صدر پرویز کو جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت نہ لینے پر ان کا یہی م¶قف ہے کہ وہ کسی ڈکٹیٹر سے حلف نہیں لیںگے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججز بحال ہیں بار نے انہیں وقت دیا ہے اور پیپلزپارٹی نے بھی اس معاملے پر بھرپور م¶قف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد اس کام کو انجام دیںگے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری ہی ہوںگے۔ مفاہمت اور ایم کیو ایم سے تحفظات کے سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے مفاہمت خوش آئند ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی کا احتساب نہ ہو