افغانستان میں تعیناتیوں کے حوالے سے نیٹو اتحادیوں پر برابر کا بوجھ ہونا چاہئے، برطانوی وزیر اعظم
افغانستان میں تعیناتیوں کے حوالے سے نیٹو اتحادیوں پر برابر کا بوجھ ہونا چاہئے، برطانوی وزیر اعظم
اردو ٹائمز(نیوز)برطانوی وزیر اعظم گورڈن براﺅن نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے نیٹو کے تمام رکن ممالک میں بوجھ کی مناسب تقسیم ہونی چاہئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ منصفانہ ذمہ داریوں کا دائرہ کار ناصرف افرادی تعداد بلکہ ہیلی کاپٹرز اور دیگر دفاعی سازو سامان میں بھی ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ نیٹو سربراہ اجلاس میں چند ہفتے باقی ہیں ہمیں تمام اتحادیوں کو اس عزم کا اظہار کرناچاہئے کہ ہم افغانستان میں اپنی ذمہ داریوں میں توازن کو یقینی بنائیں اور تمام شراکت داروں پر بوجھ کی مناسب تقسیم ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں برطانیہ کا 15 فیصد حصہ ہے جبکہ دیگر ممالک جن میں سپین، فرانس شامل ہیں اپنے حصے میں اضافے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ حصہ فوجیوں کے علاوہ ہیلی کاپٹرز اور دیگر دفاعی سازو سامان میں بھی ہونا چاہئے ۔