صدر مشرف پاکستان میں براہ راست امریکی کارروائی کی اجازت نہیں دینگے ، امریکی تھنک ٹینک
صدر مشرف پاکستان میں براہ راست امریکی کارروائی کی اجازت نہیں دینگے ، امریکی تھنک ٹینک
اردو ٹائمز (نیوز) امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف پاکستان کے اندر براہ راست کسی بھی امریکی فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی امریکہ نے پاکستان کے اندر ابھی فوجی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے بی بی سی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ بش انتظامیہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں براہ راست خفیہ آپریشن پر غور کر رہی ہے اس حوالے ے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور چستھم ہاﺅس تھنک ٹینک کے جنوبی ایشیاءامور کے تجزیہ نگار میری لال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پر بے نظیر کے قتل کے الزامات لگائے جارہے ہیں اور مشرف حکومت خود کو ان الزامات سے نکلنے کے لئے کبھی القاعدہ اور کبھی کسی اور پر قتل کی ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ پاکستان میں ایک بھاری اکثریت امریکہ کی مخالف ہے ار وہ سمجھتی ہے کہ صدر مشرف امریکہ کی کٹھ پتلی کا کردار ادا کر رہے ہیں لہذا ان تمام حالات میں صدر مشرف القاعدہ یا طالبان کے خلاف قبائلی علاقوں میں کبھی بھی براہ راست کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ادھر ڈی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے اندر براہ راست کارروائی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اس قسم کی رپورٹیں انتخابات میں سیاسی حربے استعمال کرنے کیلئے جاری کی جاتی ہیں۔