بھارت 2010ءتک ملکی سطح پر میزائل دفاعی نظام تیار کریگا
بھارت 2010ءتک ملکی سطح پر میزائل دفاعی نظام تیار کریگا
اردو ٹائمز(نیوز)بھارت 2010ءتک حملہ آور بلاسٹک میزائلوں کو روکنے اور فضا میں تباہ کرنے کا میزائل دفاعی نظام تیار کریگا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او کے چیف کنٹرولر وی کے سرمساوات نے ایک سائنس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر تیار کئے جانیوالا دفاعی نظام کسی بھی ملک کی جانب سے فائر کئے جانیوالے درمیانی اور بیر البراعظمی بلاسٹک میزائل کی نشاندہی اور اسکو راستہ میں ہی روک کر تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا انہوں نے بتایا کہ اینٹی میزائل دفاعی نظام 5 ہزار کلو میٹر رینج اور اس سے زیادہ مار کرنیوالے میزائلوں کوانٹرسیٹ کرسکے گا انہوں نے بتایا کہ بھارت کے پاس 2 ہزار سے ڈھائی ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل ہیں میزائل دفاعی نظام کی تیاری کے بعد بھارت اسرائیل، روس اور امریکہ کی صف میں شامل ہو جائیگا جس کے پاس ایسے نظام ہیں انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور فرانس کے تعاون سے میزائل دفاعی نظام کیلئے ٹریکنگ اینڈ فائر کنٹرول راڈار بھارت میں تیار کیا جارہا ہے