سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کا دورہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد
سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کا دورہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد
اردو ٹائمز(نیوز) بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات پر مامور سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں ایس آئی جی (سپیشل انویسٹی گیشن گروپ) نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد ملنے والے ثبوتوں اور شواہد کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم کو بریفنگ دی ہے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں دوران دورہ ڈی پی ایف آئی اے طارق پرویز سے بھی ملاقات کی اور بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے اب تک کی گئی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سپیشل انویسٹی گیشن گروپ (ایس آئی جی) نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سانحہ لیاقت باغ کا کرائم سین دہرایا اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم کو سانحہ لیاقت باغ کے تمام پہلوں سے مکمل طور پر آگاہ کیا سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے تقریبا تین گھنٹے تک ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ایف آئی اے حکام سے بے نظیر بھٹو کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات حاصل کیں