آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ،
آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ،
اردو ٹائمز(نیوز) آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا شدید بارش اور برفباری کے باعث دارالحکومت مظفر آباد کا دیگر اضلاع سے رابطہ منقطع ہوگیا خیمہ بستی میں مقیم خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کیمپ مینجمنٹ آرگنائزیشن کے کمشنر چوہدری غضنفر علی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں متاثرین کو متبادل خیمے ، گرم کپڑے اور کمبل فراہم کئے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ اضلاع مظفر آباد ، باغ ، راولاکوٹ اور ضلع نیلم میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد میں اس وقت تک پنتالیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ یہ سلسلہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہے گا بارش اور برفباری کے باعث شاہراہ نیلم ، ہٹیاں تا لیپہ روڈ باغ سدھن گلی ، چکار روڈ ، باغ فارورڈ کہوٹہ روڈ جبکہ مظفر آباد تا سرینگر روڈ نیلی کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے جبکہ مری مظفر آباد کوہالہ روڈ بھی برفباری کے باعث صرف چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھلی ہے سردی کی شدت اور ذرائع رسل ورسائل محدود ہونے کی وجہ سے مظفر آباد میں ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے ایل پی جی گیس سلنڈر جو 720 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ لکڑی بانس فی من سو روپے اضافے کے ساتھ تین سو روپے میں فروخت ہورہی ہے شدید بارش اور برفباری کے باعث دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی روز مرہ معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔۔