اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 08 Jan 2008 09:58:00

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی صدر مشرف سے ملاقات‘ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی اب تک کی تحقیقات بارے آگاہ کیا

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی صدر مشرف سے ملاقات‘ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی اب تک کی تحقیقات بارے آگاہ کیا

اردو ٹائمز(نیوز) پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کرنیوالی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے منگل کو صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ٹیم نے صدر مملکت کا ملاقات کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور محترمہ کی شہادت کی تحقیقات کے حوالے سے اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے اس بارے آگاہ کیا۔ ٹیم کی طرف سے صدر پرویز مشرف کو بتایاگیاکہ اس اہم سانحہ کی تحقیقات کے دوران تمام پہلوﺅں اور امکانات کو سامنے رکھ رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اسی ماہ اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ دیدیں۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر مشرف نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو یقین دلایا کہ دوران تحقیقات انہیں نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ پاکستانی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے مکمل تعاون اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وہ آزادی کے ساتھ غیر جانبدارانہ انداز میں تحقیقات مکمل کریں۔ حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی کیونکہ وہ خود بھی جاننا چاہتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے پیچھے کون سے عناصر کارفرما ہیں۔ حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔ پاکستانی ایجنسیاں بھی تحقیقات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اور ابھی تک قوم صدمے کا شکار ہے۔ ان کو قتل کرکے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گہری سازش کی گئی اس لئے غیر ملکی تحقیقاتی ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں اور امید ہے کہ پیپلزپارٹی بھی اس معاملے میں تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو ریکارڈ ویڈیو فوٹیج‘ سیکورٹی امور اور دیگر دستاویزات سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو چاہئے ہونگی وہ دی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ کی موت کی وجوہات میں سر میں گولی لگنا بھی ہوسکتاہے تاہم اگر ہر پہلو کو سامنے رکھا جائے تو پھر بہتر انداز سے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ صدر مشرف نے بتایاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی تھی اور ان کی سیکورٹی پر ان کی مرضی اور اعتماد کے لوگ تعینات تھے۔ ان کی شہادت کے موقع پر پولیس والوں نے بھی جام شہادت نوش کیا جوکہ اس وقت سیکورٹی فرائض انجام دے رہے تھے۔ محترمہ اگر سن روف سے باہر نہ آتیں تو بچ جاتیں تاہم یہ افسوس ناک سانحہ پاکستان اور خود ان کےلئے انتہائی صدمے کا باعث ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ غیر جانبدارانہ انداز میں تحقیقات ہوں تاکہ قاتل سامنے آسکیں۔۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications