اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

پدما لکشمی کے سابق شوہر سلمان رشدی کے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

لندن: شاتم رسول سلمان رشدی کی سابق اہلیہ پدما لکشمی کی جانب سے منگل کے روز امریکہ میں اپنی سوانح حیات شائع کی گئی ہے ۔ بھارتی نژار برطانوی ماڈل نے اپنی سوانح حیات میں سابق شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں ۔ 45 سالہ پدما لکشمی نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ ان کے شوہر سلمان رشدی انتہا ئی سرد مہر اور سنگدل شخصیت کے انسان ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ ان کے شوہر انھیں ہر صبح بستر پر ناشتہ پیش کرنے کیلئے کہتے ۔ شادی کے ابتدائی دنوں میں حالات قدرے بہتر رہے تاہم بعد از ان کی شخصیت کے مختلف راز ان پر عیاں ہونے لگے ۔ لکشمی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ایک خود پسند انسان ہیں ۔ پہلی مرتبہ جب ان کی حسین بیوی کی تصویر نیوز ویک کے شمارے کے کور پر شائع ہوئی تو انھوں نے دیکھتے ہی مارے حسد کے منہ پھیر لیا۔ پدما لکشمی کا کہنا تھا اس وقت انھیں پہلی مرتبہ شوہر کے رویے پر ایسا محسوس ہوا جیسے کسی نے ان کے سر میں گولی مار دی ہو ۔ پدما لکشمی نے اپنی سوانح حیات کی تشہیر کے سلسلے میں پیپلز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں صرف اپنی پہچان حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ لیکن میں زندگی کے اس مرحلے میں شوہر کا ساتھ چاہتی تھی تاہم ان کے منفی رویے سے انھیں بے حد مایوسی ہوئی ۔ انھوں نے بتایا کہ جب وہ اینڈو میٹرائسزکا شکار ہوئیں تو وہ اس قابل نہ تھیں کہ شوہر کی جنسی خواہش پوری کر سکتیں تاہم انھوں نے کبھی بھی اس بات کی پرواہ نہ کی ۔ بعد از جب وہ اس مرض سے نجات پانے کیلئے علاج کے بعد گھر واپس آئیں تو ان کے پیٹ کے چار اہم اعضا پر سرجری کے بعد ٹانکے لگے ہوئے تھے ۔ لیکن سلمان رشدی نے انکا خیال رکھنے کی بجائے اکیلا چھوڑ کر کسی کام کی غرض سے ملک سے باہر چلے گئے ۔ انکا کہنا تھا کہ اس واقعے کے وہ بعد جیسے ہی چلنے کے قابل ہوئیں انھوں نے سب سے پہلے کسی قابل وکیل کے دفتر کا رخ کیا اور طلاق کیلئے رشدی پر مقدمہ دائر کر دیا ۔ واضح رہے سلمان رشدی مصنف ہے اسی نے شیطانی آیات کے عنوان سے دین اسلام کے خلاف گستاخانہ کتاب تحریر کی تھی ۔ حال ہی میں ایرانی میڈیا کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 6کروڑ امریکی ڈالر مقرر کی جاچکی ہے ۔