اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جمائما کی والدہ کے بارے میں شرمناک انکشافات

لندن: برطانیہ کے کثیر الاشاعت اخبار روزنامہ "ڈیلی میل" کے صحافی 'نکی ہسلم' کے انکشافات نے سب کو چونکا کے رکھ دیا ہے، نکی ہسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے مشہور نائٹ کلب "اینابیل" کو جمائما کی والدہ چلا رہی ہیں، اس نائٹ کلب کا نام "اینابیل" دراصل گولڈ سمتھ کی اہلیہ" اینا بیل وین ٹیمپسٹ سٹیورٹ" کے نام پر رکھا گیا۔ یاد رہے کہ گولڈ سمتھ کی اہلیہ اینابیل ، جمائما کی والدہ، عمران خان کی سابقہ ساس اور عمران خان کے بچوں کی نانی ہیں۔ نکی ہسلم دنیا کے مہنگے ترین اور شوخ نائٹ کلب "اینابیل" کے بارے میں لکھتے ہیں کہ یہ کلب 1963 میں جمائما کی والدہ کے پہلے شوہر مارک نے اپنی اہلیہ کے نام موسوم کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کلب پہلے ایک ناکام کسینو تھا جسے انتہائی خوبصورتی سے نائٹ کلب میں تبدیل کیا گیا۔ نکی ہسلم کے مطابق ان کے پاس اس کلب کی ابتدائی دنوں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کلب کی افتتاحی تقریب میں بھی شامل رہے ہیں۔ نکی ہسلم نے انکشاف کیا کہ ڈیانا بھی یہاں آتی تھی اور جوتے اتار کر رقص کرتی تھی۔ نکی ہسلم کے مطابق کچھ ہفتے پہلے مجھے اینا بیل نے خود بتایا کہ یہ جگہ اندر سے آپس میں جڑی ہوئی ہے اور اس لاوارث نہ چلنے والے کیسینو کو بڑی خوبصورتی، آرام دہ اور پرکشش طریقے سے نائٹ کلب میں تبدیل کیا گیا ہے۔ نکی کے مطابق ٹام کروز، بریڈلی ،لیونارڈو ڈی کیپریو، کیٹ اس کلب کا ممبر بننے کے لیے مخصوص گروپ یا تعلقات کی ضرورت تھی، 1963 میں یہ مارک اور اینا بیل کے 500 قریبی دوستوں کو 4 بنیادی ارکان بنانے سے شروع ہوا۔ ان میں سے جو ابھی تک زندہ ہیں وہ ابھی بھی سالانہ ممبر شپ کے 5.25 پونڈ ادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد سے اس کلب نے ملکہ سے لے 2006 میں ٹوپ شاپ کے مالک سر فلپ گرین نے جمائما خان کی طرف سے معروف اداکارہ کیٹ موس کو چومنے پر 60000 پونڈ خیرات کر دیے۔ کر فرینک سناترا تک سب کی میزبانی کی ہے بلین چٹ، میرل اسٹرپ اور نکول کڈمین جیسی شخصیات بھی یہاں آ چکی ہیں۔ اس کلب کے اصول کے مطابق ممبرز مہمان کو اپنے "بہت زیادہ شراب پینا" یا "کسی کو چومنا کرنا" ہوتا ہے، انہیں وہاں شرمندگی کا خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہاں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ اگلے دن اخباروں میں بالکل نہیں چپتا۔