تصاویر

Login

Online Users

None



انٹرنیشنل
ایران آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے،چین ،روس کا مطالبہ
Wednesday, 08 September 2010 05:16
بیجنگ چین اور روس نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کو اپنے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے سے متعلق یقین دلانے کے لئے آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور شفاف رویہ اختیار کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیانگ یو نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین نے آئی اے ای اے کی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کم از کم 22 کلو گرام اعلی سطحی یورینیم افزدہ کر لی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ فریقین ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لئے کوششوں میں اضافہ کریں گے اور جلد از جلد مذاکرات شروع کئے جائیں گے تا کہ معاملے کا جامع اور
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
ایکواڈور:نشے میں دھت پولیس آفیسر نے 16افراد کو کچل دیا
Wednesday, 08 September 2010 03:07
گوایاکویلایکواڈور میں نشے میں دھت پولیس آفیسر نے گاڑی کی ٹکر سے16 راہگیروں کو کچل ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کے مصروف شہر گوایاکویل میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک پولیس آفیسر نشے میں دھت پک اپ میں جارہا تھا کہ تیز رفتار کے باعث بے قابو ہو کر سڑک پر چلنے والے راہگیروں پر چڑھ گئی۔ حادثے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، زخمی ہونے والے 14 افراد کوہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے کہا کہ واقعے کا ذمہ دار ایک پولیس آفیسر ہے، جو نشے کی حالت میں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل فراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔
 
جنوبی کوریانے ایرانی بینک پر پابندی عائد کردی
Wednesday, 08 September 2010 01:47
سیئول جنوبی کوریانے ایران کے جوہری پروگرام میں مالی مددفراہم کرنے پر ایرانی بینک پر جرمانہ اور رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے ۔سیول میں وزارت خارجہ کے ترجمان کم یونگ سن نے میڈیا کو بتایاکہ ایرانی بینک ملت کی سیئول برانچ کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کی معاونت کیلئے کڑوروں ڈالرز ایران منتقل کئے گئے ۔سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بینک پر جنوبی کوریا میں کام کرنے کیلئے دوماہ کی پابندی لگا نے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیاجائیگا۔جنوبی کوریا کاکہناہے کہ نئی پابندیوں کے ذریعے ایرانی جوہری پروگرام کیلئے سرمائے کی فراہمی روکنے میں مدد ملے گی
 
ترک وزیراعظم کی اسلامی ممالک سے فوری طور پر پاکستان کی مدد کی اپیل
Tuesday, 07 September 2010 06:42
استنبول- قرآن کریم کے نزول کی 14 سو سالہ سالگرہ کے موقع پر استنبول میں ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طانیب ایردوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی فوری امداد کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
دبائو میں آ کر ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہیں ہونگے، ایران
Wednesday, 08 September 2010 03:04

تہران ایران نے اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق قرارداد کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دبائو میں آ کر ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔گزشتہ روز تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل ایران کو ایک ناکردہ جرم کی سزا دینا چاہتی ہے۔ اس کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں غیر قانونی، غیر منصفانہ اور غیر منطقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک ایران کے قومی مفادات کیخلاف قدم اٹھائے گا وہ خود ہی ایران کی منڈی سے محروم ہو جائے گا جبکہ دوسرے ممالک اور دوسری کمپنیاں فوراً اس کی جگہ لے

تفصیل...
PDF Print E-mail
 
آسٹریلیا: وزیراعظم جولیاگیلاڈ کی حکومت دوبارہ منتخب
Tuesday, 07 September 2010 06:49
سڈنی آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ کی لیبر پارٹی دو آزاد قانون سازوں کی حمایت کیبعد  ایک بار پھر تین سال کے لیے حکومت منتخب ہوگئی۔آسٹریلیا میں 21 اگست کو انتخابات ہوئے تھے۔21 اگست کے انتخابات میں کسی کو بھی واضع اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے ماہرین کا خیال تھا کہ دوبارہ انتخابات نہ کرانے پڑیں۔آزاد امیدواروں ٹونی ونڈسر اور راب اوک شاٹ نے لیبر پارٹی کی حمایت کی جب کہ اس سے پہلے منگل کو تیسرے آزاد امیدوار باب کاٹر نے حزب اختلاف کی قدامت پسند لبرل پارٹی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔اس سے پہلے گذشتہ ہفتے ایک اور آزاد امیدوار اینڈریو وِلکی نے بھی وزیراعظم گیلارڈ کی حمایت کی تھی۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
دولت مشترکہ گیمز،سیکورٹی پلان جاری کردیاگیا
Tuesday, 07 September 2010 06:36
نئی دہلی بھارت میں دولت مشترکہ کھیلوں کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ۔ عوام کی دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ کیونکہ کھیلوں کے علاوہ کھیلوں کی تیاری کے سلسلہ میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کے حصہ بھی عالمی سطح پر ذرائع ابلاغ کی زینت بن رہے ہیں جہاں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کھیل کے مختلف سٹیڈیمز کی تیاری وقت پر مکمل نہیں ہو پائے گی ۔ تاکہ سیکورٹی کی فراہمی کو بغیر کسی نقص کے یقینی بنایا جا سکے کیونکہ پولیس کسی بھی اندیشے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہتی ۔ حالانکہ عام طور پر یہ کہا جا رہاہے کہ کھیلوں کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں اس کے باوجود بھی تمام اسٹیڈیمز
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مزید خبریں...
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 3 of 1213