|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 20 November 2009 16:57 |
پیرس : دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ ایئر فرانس اے۔380 نیویارک پہنچ گیا۔ طیارے پر عملہ سمیت 380 مسافر سوار ہیں، ایئر فرانس کی فضائی کمپنی وہ پہلی یورپین ایئر لائن ہے جو بحر اوقیانوس کے پار نیویارک پہنچا ہے۔ فرانسیسی ہوا بازی حکام کے مطابق طیارہ امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 20 منٹ پر نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارے کی اس پرواز سے حاصل ہونے والی آمدنی خیراتی ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔ حکام نے ایک مسافر سے ایک ہزار 484 ڈالر فی ٹکٹ رقم وصول کی ہے۔ واضح رہے ایئر فرانس کی کمرشل پروازیں 23 نومبر سے شروع ہونگی۔ ایئر فرانس نے اس وقت اپنے بیڑے میں 12 اے۔380 سپر جمبو طیارے شامل کئے ہیں یہ طیارے اس سے قبل سنگاپور ایئر لائنز، امارات اور آسٹریلیا کی قنتاس ایئر لائن میں شامل ہیں۔
|