|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 20 November 2009 05:28 |
|
نئی دہلی : بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات ممکن ہیں مگر وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائے۔امریکا کے دورے سے قبل روزنامہ واشنگٹن پوسٹ سے انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کیلئے ناکافی اقدامات کئے جبکہ دہشت گردی کیلئے پاکستانی سرزمین کا استعمال افسوس ناک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممبئی حملوں کی طرز پر ایک اور حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرادے تو تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔ امریکا پاکستان پر دہشت گردوں سے دور رہنے کیلئے دباوٴ ڈالے۔
|