|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Thursday, 19 November 2009 16:41 |
سری نگر: حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر خفیہ سفارت کاری کے دوران سہ فریقی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حریت کانفرنس کا وفد مشاورت کےلئے عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو میں چیئرمین حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ خفیہ سفارت کاری میں کئی جہت سے کامیابی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا محور سابق صدر پرویز مشرف کے چار نکاتی تجاویز ہیں تاہم بھارت کشمیر کے انتظامی امور مشترکہ طور پر چلانے کےلئے تیار نہیں ہے۔ اس لئے وسیع تناظر میں ایک معاہدے پر کام کیا جا رہا ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ حریت کانفرنس کا وفد حکومت پاکستان کی دعوت پر مشاورت کےلئے عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ بھارت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں میر واعظ نے کہا کہ حریت کانفرنس ٹریک ٹو ڈپلومیسی میں کا انتظار کر رہی ہے۔
|