|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Thursday, 19 November 2009 15:53 |
نئی دہلی : بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت ممبئی حملوں کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک ۔ بھارت تعلقات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سسشما سوراج نے کہا کہ ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ممبئی حملوں کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث کے بارے میں جلد حکومت سے باضابطہ درخواست کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال 26 نومبر کو ممبئی حملوں میں 183 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں ممبئی پولیس کے تین اعلیٰ افسران سمیت 15 اہلکار بھی شامل تھے۔
|