تصاویر

Login

Online Users

None



افغانستان میں کام جاری رہے گا، بان کی مون PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
بین الاقوامی خبریں
Saturday, 07 November 2009 02:57

 

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ افغانستان کی خطرناک صورت حال کے باوجودوہاں کام جاری رکھا جائے گا اورعالمی ادارہ اپنے عملہ کو واپس نہیں بلائے گا ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے عملے کی سیکیورٹی میں اضافہ کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیشنل اسٹاف کو مختصر مدت کے لیے شورش زدہ علاقوں سے نکال کرخطے کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا میں آنے والی ایسی خبریں کہ اقوام متحدہ اپنے تمام عملے کو واپس بلا رہا ہے درست نہیں ہیں۔افغانستان میں اقوام متحدہ کا کام جاری رہے گا البتہ چھ سو میں سے دوسو کے قریب افراد کو خطے کے دیگر مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.