تصاویر

Login

Online Users

None



آزادی کیلئےمزاحمت جاری رکھیں گے، حماس PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
بین الاقوامی خبریں
Saturday, 07 November 2009 02:30

 

شام : حماس نے فلسطینی عوام سے حقوق کے لیے مزاحمت جاری رکھنے کی اپیل کردی۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ محمود عباس کا فیصلہ حیران کن نہیں۔شام کے یرموک کیمپ میں اسلامی جہاد تحریک کی تیسویں سالگرہ تقریب سے خطاب میں حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے انتخابات میں حصہ نہ لینے یا استعفے سے امریکیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وہ مشرق وسطی کے بارے میں نئے حقائق کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ خالد مشعل نے کہا کہ ان کی جماعت نے سیاسی مفاہمت کے منصوبے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی، فلسطینیوں کے حقوق اور مہاجرین کی واپسی کی بات کرنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ راستہ مذاکرات سے نہیں بلکہ مزاحمت اور قومی اتحاد سے حاصل ہوگا۔ ادھر برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے باوجود وہ مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ ایوی گور لائبرمین کا کہنا ہے کہ وہ صدر محمود عباس کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پرحیران نہیں۔ لائبرمین نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب محمود عباس نے ایسا اعلان کیا ہو۔ وہ اس سے پہلے یاسر عرفات کی حکومت میں وزیراعظم تھے اور پھر مستعفی ہوگئے۔

 

 

 

Add New
Comments
GROUND ZERO   |68.192.17.xxx |2009-11-08 05:59:33
KICK OUT THE ZIONIST AGENT MAHMOOD ABBAS OUT OF PA LESTINE THEN PALESTINE WILL BE OK.
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.