ماسکو: روس کے مشرقی سرحدی علاقے میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں دس افراد سوار تھے ۔روسی خبراں ایجنسی نے سرکاری اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹی یو ۔142 طیارہ خبروسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ۔طیارہ تربیتی پروازپر تھا ۔ اور اس میں دس فوجی سوار تھے ۔طیارے میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گے ہیں۔