|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 06 November 2009 17:38 |
پیرس : فرانسیسی وزیر خارجہ نے افغان صدر حامد کرزئی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو افغانستان کا صدر تسلیم کرنے کے علاوہ نیٹو کے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ افغان مشن کو راستے پر لانے اور طالبان سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے حامد کرزئی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر بدعنوان ہیں اور اتحادی ممالک کو انہیں جائزحیثیت دینا ہوگی۔ وزیرخارجہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے 35 ہزار سے زائد فوجی افغان جنگ میں شریک ہیں اس کے باوجود امریکہ نے انہیں مشوروں میں شامل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوبامہ انتظامیہ نے نئی افغان پالیسی میں اتحادی ممالک سے مشورہ نہیں کیا اور انہیں تاریکی میں رکھا گیا ہے۔
|