|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 06 November 2009 16:46 |
اوسلو : ناروے نے نیٹو سربراہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے افغانستان مزید فوج بھیجنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث نیٹو کے سربراہ آنڈرز فوگ نے ناروے سے مزید فوج افغانستان بھیجنے کی استدعا کی تھی۔ آنڈرز فوگ راسموسین نیٹو کے رکن ملک ناروے کے دورے پر ہیں۔ ہفتہ کو نارویجن اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران نیٹو کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ اوسلو افغانستان میں فوج کی تعداد میں اضافہ کرے ملاقات کے دوران ناروے کے وزیر اعظم جینز سٹولٹن برگ نے افغانستان مزید فوج بھیجنے کوئی وعدہ نہیں کیا۔ نارویجن وزیر اعظم نے بعد ازاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا افغانستان مزید فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی نیٹو کے دیگر رکن ممالک کی نسبت افغانستان میں نارویجن فوج کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
|