|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 06 November 2009 05:50 |
نیو یارک : عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایرانی ایٹمی پروگرام پر مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کردیا ۔ امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے فوردو کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا ہے اور معائنے کے بعد انسپکٹرز نے کہاہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پریشان کن نہیں ہیں۔البرادی نے مزید کہا کہ وہ ایران اور عالمی طاقتیں کے مابین ایٹمی سمجھوتے کو یقینی بنانے کے لئے مسودہ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے اکتوبر میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کیا تھا جس کی رپورٹ نومبر کے وسط میں پیش کی جائے گی۔
|