نئی دہلی : بھارتی شہر ہما چل پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے پینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ہما چل پردیش میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے موقعے پر ہی پینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں تاہم حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔