|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Tuesday, 03 November 2009 16:06 |
نئی دہلی: بھارت نے پاکستان میں طالبان کو امداد دینے اور بلوچستان میں مداخلت کی خبریں مسترد کر دیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے نئی دلی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں بھارتی مداخلت کی خبریں درست نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں طالبان کو امداد کی فراہمی اور بلوچستان میں مداخلت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ادھر نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت میں ممبئی حملوں جیسے ممکنہ دہشت گردی کے واقعات خارج از امکان قرار نہیں د یے جا سکتے، ان کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کا خطہ دہشت گرد گروہوں سے بھرا ہوا ہے
|