|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Tuesday, 03 November 2009 02:48 |
|
لندن : فن لینڈ کو دنیا میں اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے سب سے بہترین جگہ قرار دیا گیا ہے جہاں دولت ، صحت اور خوشحالی سے زیادہ اظہار رائے کی آزادی کو دی جاتی ہے۔ لیگاٹم انسٹیٹیوٹ کی شائع ہونیوالی لیگاٹم پراسپیریٹی انڈیکس 2009 کے مطابق فن لینڈ دنیا کا خوشحال ترین ملک ہے۔اس فہرست کے لیے دنیا کے 104ممالک کا انتخاب کیا گیا جہاں دنیا کی کل آبادی کی90فیصد نفوس رہائش پذیر ہے۔ اس فہرست کو خوشحالی کی اس تعریف کی بنیاد پر مرتب کیا گیا تھا کہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ شخصی آزادی اور جمہوریت کی سطح ، عوام کی خوشحالی اور معیار زندگی کیا ہے۔فہرست کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے دوسری، سوئیڈن نے تیسری جبکہ اسکینڈے نیوین ممالک ڈنمار ک اور ناروے نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پہلی 10پوزیشن مغربی ممالک نے حاصل کی جس میں آسٹریلیا چھٹے، کینیڈا ساتویں، امریکا 9ویں اور برطانیہ بارہویں نمبر پر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ایشیائی ممالک میں جاپان نے 16ویں، ہانگ کانگ نے18ویں، سنگا پور نے23واں اور تائیوان نے 24واں درجہ حاصل کیا مگر دنیا کی کل آبادی کا 40فیصد آبادی اور دنیا کی مجموعی معیشت کا 16فیصد رکھنے والا ملک چین اس فہرست میں 75ویں نمبر پر ہے جبکہ ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک جہاں غربت اپنی انتہا پر ہے نے چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں 45ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا کا سب سے کم خوشحال ملک زمبابوے ، سوڈان اور یمن ہے۔
|