تصاویر

Login

Online Users

None



نیپالی کابینہ کا اجلاس ماٶنٹ ایورسٹ پر ہوگا PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
بین الاقوامی خبریں
Tuesday, 03 November 2009 01:49

 

کٹھمنڈو : کوپن ہیگن میں آئندہ ماہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ہونے والی عالمی کانفرنس سے قبل کوہ ہمالیہ پر گلوبل وارمنگ کے پڑنے والے اثرات کو اجاگر کرنے کے لئے نیپال کی کابینہ کا اجلاس ماٶنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر طلب کیا گیا ہے. نیپال کے وزیرجنگلات  دیپک بوہرا نے خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ ''کابینہ کا اجلاس اس ماہ کے آخر میں ہوگا اور تمام وزراء ماٶنٹ ایورسٹ کے 5360 میٹر کی بلندی پر واقع بیس کیمپ تک چل کرجائیں گے''. نیپالی وزیربوہرا کا کہنا تھا کہ ''کوہ ہمالیہ پر برفانی تودوں، گلیشئیرزکا پگھلنا ہمارے لئے سنجیدہ تشویش کا سبب ہے.ہم کوپن ہیگن اجلاس سے قبل موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ہمالیہ کو بچنے کے لئے دنیا کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں''. انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے کوہ ہمالیہ پربالعموم اور نیپال پربالخصوص،نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یہ مختلف طریقوں اور انداز سے ظاہر ہورے ہیں.کابینہ کے وہاں اجلاس منعقد کرنے سے وزراء کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تازہ معلومات حاصل ہوسکیں گی. بوہرا کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت دنیا کے صف اول کے کوہ پیماٶں کو بھی کوپن ہیگن لے جانے کا منصوبہ بنارہی ہے.ان میں ایپا شرپا بھی شامل ہیں جنہوں نے ماٶنٹ ایورسٹ کو ریکارڈ انیس مرتبہ سر کیا ہے تاکہ وہ وہاں دنیا کی اس بلند ترین چوٹی کو سرکرنے کے دوران خود کو پیش آنے والے تجربات سے عالمی برادری کے نمائندوں کو آگاہ کرسکیں. نیپال کی جانب سے یہ اعلان مالدیپ کی کابینہ کے زیرآب اجلاس کے چند روزبعدسامنے آیا ہے.مالدیپ کی کابینہ نے دنیا کی توجہ عالمی حدت میں اضافے سے سمندروں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے خطرات کی جانب مبذول کرانے کے لئے اپنا اجلاس بحرہند کی تہہ میں منعقد کیا تھا. اقوام متحدہ کے زیراہتمام گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے عالمی کانفرنس سات سے اٹھارہ دسمبر تک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہورہی ہے اور اس سے قبل مختلف ممالک خودکو درپیش موسمیاتی مسائل کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کے لئے بعض دلچسپ اور منفرد اقدامات کررہے ہیں.

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.