ہارر فلم آتما کا ڈائیلاگ پرومو ریلیز

ممبئی : بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی خوف و دہشت سے بھرپور نئی ہارر سائیکا لوجیکل تھرلر فلم ''آتما'' کا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس پرومو میں فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی ہیروئن بپاشا کو مختلف  واقعات سے ڈرتے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں بپاشا سمیت نواز الدین صدیقی اور چھ سالہ ڈوئل دھون اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے لیکن بچی کی نظر میں اس کا باپ زندہ ہے کیونکہ اس کی آتما مسلسل بچی کے گرد منڈلاتی نظر آتی ہے۔



Terms of Service | Privacy Guidelines | Advertise with us | About Us | Contact Us | Help | Mobile

Copyrights © 2015 Urdutimes.com