شاہ رخ اور کاجول بہترین رومانوی جوڑی قرار

 ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹارز شاہ رخ خان اور کاجول کو بہترین رومانی جوڑی قرار دیدیا گیا۔ ایک غیر ملکی میگزین نے اپنی سروے رپورٹ میں '' دل والے دلہنیا لے جائینگے'' اور کچھ  کچھ ہوتا ہے جیسی شاہکار فلموں کی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کو بہترین رومانی جوڑی کا خطاب دیدیا ہے۔ سروے میں بھارت سمیت تمام ممالک کے بالی ووڈ مداحوں نے فیس بک، ٹویٹر اور ای میل کے ذریعے حصہ لیا مداحوں کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور کاجول کو وہ آئندہ فلموں بھی ایک ساتھ رومانی کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔



Terms of Service | Privacy Guidelines | Advertise with us | About Us | Contact Us | Help | Mobile

Copyrights © 2015 Urdutimes.com