یونس خان کی سنچری, پاکستان کی پوزیشن مضبوط
Sat, 02/04/2012 - 19:04 — farooq
دبئی: یونس خان کی شاندار سنچری کی بدولت دبئی ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف اپنی دوسری اننگ میں کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا، ابتدائی طور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد یونس اور محمد اظہرکی ذمہ دارنہ پارٹنرشپ پاکستان کو ایک بار پھر میچ میں واپس لے آئی ہے.پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر اس وقت گری جب توفیق عمر چھ رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر اسٹراس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے.پاکستان کو دوسرا نقصان 28 رنز کے نقصان پر ہوا جب محمد حفیظ 21 رنز بنا کر پنیسر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے.جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو یونس 115 اور اظہر 75 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ اس سے قبل دوسرے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے 99 رنز کے جواب میں 141 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کا اسکور 104 رنز 6 کھلاڑی آوٹ تھا۔ سب سے پہلے عبدالرحمن نے انڈرسن کا شکار کیا اور انہیں 4 رنز کے بعد ہی پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے بعد براڈ بھی 4 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ کپتان اسٹراس 56 رنز بنا کر عبد الرحمن کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جن کے بعد آخری کھلاڑی گریم سوان 16 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولر عبدالرحمن ثابت ہوئے جنہوں نے 40 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


Post new comment