یورپ خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، وین جیابائو
Sat, 02/04/2012 - 02:54 — niyar
گوانگ: ژو:چین کے وزیراعظم وین جیابائو نے کہا ہے کہ ہمارا ''یورپ خریدنے'' کا کوئی ارادہ نہیں۔ چائنا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وین جیا بائو نے کہا کہ یورو زون میں چین کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر خدشات کا اظہار کیا جاتا ہے، چین کا ''یورپ خریدنے'' کا کوئی ارادہ نہیں، چینی وزیراعظم نے واضح کیا کہ چین اقتصادی اور قرصہ بحران پر قابو پانے کیلئے یورپ کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہش مند ہے، ہمارا ''یورپ خریدنے'' کا کوئی ارادہ نہیں، حالیہ معاہدے کے تحت قرضوں کے بحران میں جکڑے ملک پرتگال نے چین کو نیشنل الیکٹرسٹی گرڈ فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی، چین پرتگال کے نیشنل الیکٹرک سٹی گرڈ کے 25فیصد حصص 508.2 ملین ڈالر میں خریدے۔


Post new comment