یمن: صدارتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے، ہیلری
Wed, 02/22/2012 - 14:44 — waseem
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے یمن میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عرب ملک کو تمام چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریگا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ کامیاب صدارتی انتخابات کے انعقاد پر یمنی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب صدارتی انتخابات کا انعقاد یمن کے آگے بڑھنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ یمنی عوام ایک شاندار اور روشن جمہوری مستقبل کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کو اس بات سے بھی آگاہ ہونا چاہیے کہ ابھی انہیں بہت کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ یمن کی آئندہ قیادت کو تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور اصلاحات کے نفاذ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کریگا ۔


Post new comment