ہوائی ایمبولینس سروس کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات




ٹورنٹو۔ اونٹاریو صوبائی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ غیر منافع بخش ہوائی ایمبولنس سروس کی جانب سے ٹیکس دہند گان کی رقم میں خرد برد کے الزامات پر مجرمانہ فعل کی تحقیقات جاری ہیں۔ قائمقام انسپکٹر کیتھی بیل کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تحقیقاتی برانچ کو بلائے جانے کے بعد وہ ممکنہ جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے افسران ادارے کے فارنزک آڈٹ کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ صوبائی آڈیٹر جنرل ادارے کا ویلیو ایڈڈ آڈٹ کر رہے ہیں اور ادارے کے اپنے افسران تمام پالیسیز اور طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ باتیں اس وقت سامنے آئیں جب دو ہزار گیارہ کے اواخر میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرس مزا سالانہ ایک اعشاریہ چار ملین ڈالر خدمات کی مد میں وصول کر رہے ہیں اور وہ خدمات کی مد میں سب سے زیادہ رقم وصول کرنے سول ملازم ہیں اس کے علاو ہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے غیر منافع بخش ادارے سے ایک ملین کے قریب قرض بھی حاصل کیا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.