ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ اور ارجنٹائن سیمی فائنل میں




بیونس آئرس: ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ اور ارجنٹائن نے ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹرفائنل میں ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو 3-0 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں جرمنی نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی، جرمنی کو پہلے ہاف میں 3-0  کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں جاپان کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور دو گول سکور کئے۔ تیسرے کوارٹرفائنل میں جرمنی نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں میزبان ارجنٹائن نے چین کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی اور فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.