گہوارہ ادب کینیڈا کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام اراکین کا اعلان




ٹورانٹو: گزشتہ روز ہفتہ کی شام مقامی کمیونٹی ہال میں گہوارہ ادب کینیڈا کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کینیڈا بھر کے تمام شہروں میں گہوارہ ادب کی کمیٹی اور مرکزی کمیٹی کے اراکین کا اعلان کیا گیا ' اردو ادب کی دنیا کی ممتاز شخصیت ' معروف شاعر ومحقق اور متعدد ادبی تخلیقات کے خالق ولی عالم شاہین گہوارہ ادب کینیڈا  کی سرپرستی فرمائیں گے ۔ اس تقریب میں میڈیا کے علاوہ اکابرین شہر اور ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میںشرکت کی ' تلاوت قرآن پاک اور حمدو نعت کے بعد پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد عباس نے انجام دیئے انہوں نے تقریب کے آغاز میں تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور گہوارہ ادب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر اقبال قمر نے اپنے استقبالیہ خطاب میںمعاشرے اور ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قائد تحریک  جناب الطاف حسین کے وژن کو دہرایا کہ کسی بھی قوم کی ترقی و تنزلی میں سب سے اہم کردار ادب کا ہوتا ہے قائد تحریک کی اسی سوچ نے گہوارہ ادب کی بنیاد فراہم کی اور ہم ان کی اسی فکر کے مطابق اپنا ادبی اور ثقافتی ورثہ پوری ایمان داری کے ساتھ آنے والی نسلوں کو منتقل کرنے کی سعی کررہے ہیں یہی ہمارا نصب العین ہے جس کے لئے گہوارہ ادب آپ کے تعاون کا طلبگار ہے ۔ مزید براں انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ماضی میں گہوارہ ادب کے لئے خدمات سرانجام دینے پر خاص طور پر معروف ادبی شخصیت منیر پرویز سامی اور ممتاز شاعر و سینئر ادبی شخصیت عابد جعفری کو خراج تحسین پیش کیا ' واضح رہے کہ منیر سامی اور عابدی جعفری نے گہوارہ کے ابتدائی دور میں اس کے قیام میں اہم کردار اداکیا اور ان کے باہمی تعاون سے کئی کا میاب مشاعروں کا انعقاد کیا گیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹورانٹو میں موجود ان تمام تنظیموں اور اہل علم و فن افراد کا بھی ذکر کیا ہے جنہوں نے گاہے بگاہے گہوارہ ادب کو اپنی رہنمائی اور تعاون نے نوازا جس کے لئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا اقبال قمر نے اس موقع موجود معروف شاعر تسلیم الہی زلفی کو ستارہ امتیاز نامزدگی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے گہوارہ ادب کے ساتھ تعاون شکریہ بھی اداکیا اردو انٹرنیشنل کے روح رواں معروف شاعر و ادیب اشفاق حسین کو بھی تمغہ حسن کارکردگی کی نامزدگی پر خراج تحسین پیش کیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹورانٹو میں موجود ان تمام تنظیموں اور اہل علم وفن افراد کا بھی ذکر کیا جنہوں نے گاہے بگاہے گہوارہ ادب کو اپنی رہنمائی اور تعاون نے نواز ا جس کے لئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا اقبال قمر نے اس موقع پر موجود معروف شاعر تسلیم الہی زلفی کو ستارہ امتیاز کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے گہوارہ ادب کے لئے ان کی خدمات کا ذکر کیا ۔ اردو انٹرنیشنل کے روح رواں شاعر و ادیب اشفاق حسین کو بھی تمغہ حسن کارکردگی کی نامزدگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ادب کے لئے ان کی خدمات کا ذکر کیا اقبال قمر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل مین بھی اس طرح باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے ادب کے فروغ کے لئے شہر کی تمام تنظیمیں مل جل کر گہوارہ ادب کے ساتھ کام کرتی رہیں گی ۔ اس موقع پر ایم کیو ای کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر اقبال قمر نے ولی شاہین کی نصف صدی سے زائد ادبی خدمات کا بھی ذکر کیا اور ان کی سرپرستی کے لئے فخر قراردیتے ہوئے انہیں مدعو کیا کہ وہ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں اور گہوارہ کی تنظیم نو کے بارے میں مزید تفصیلا ت سے آگاہ کریں ۔ ولی شاہین نے جدید ادب اور معاشرے میں اس کی اہمیت پر مختصر لیکن انتہائی خوبصورت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ اور ریاست میں ادب ایسانظریہ حیات کو فروغ دینے میں مددگار ہوتا ہے جو بلا امتیاز عقیدہ اور کسی بھی مسلکی مداخلت سے پاک ہوتا ہے ' ادب خدمت ' انقلاب اور تبدیلی کا سب سے اہم ذریعہ ہے ۔ ولی شاہین نے اپنے مختصر خطاب کے بعد کینیڈا بھر کے تمام شہروں میں گہوارہ ادب ک کمیونٹیوں کے اراکین کا اعلان بھی کیا اس کے ساتھ گہوارہ ادب کینیڈا کے مرکزی شاہد رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کے اراکین کا اعلان کیا جن میں مسی ساگا سے محمد عباس ' مارخم سے انیس فاروقی ' تھارن کلف سے ساحر ضمیر ' اسکاربرو سے شکیل شیخ سے ایڈمنٹن سے شہریار قریشی شامل ہیں ۔ گہوارہ ادب کی اس تقریب کے دوسرے حصہ میں ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی سرپرستی عالم شاہین اوراکرام بریلوی نے فرمائی ' مشاعرے کے ابتدائی حصہ کی نظامت انیس فاروقی نے کی جبکہ دوسرے حصہ میں محمد عباس نے مشاعرے کی نظامت کا فریضہ نبھایا ٹورانٹو میں موجود اردو شاعری کے اہم اور معروف شعرائے کرام اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اپنے کلام سے حاضرین محفل کو رات گئے تک خوف محفوظ کیا اور شعرو  سخن کے باذوق حاضرین سے بھرپورداد پائی جن شعرائے کرام نے اس تقریب میں اپنے کلام سے نوازا ان میں سلمان اطہر'انور کمال رضوی'طارق حسین ' ردا فاطمہ ' پروین سلطانہ صبائ'فیصل عظیم ' شکیلہ رفیق وغیرہ تھے ۔



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.