گاڑیوں کی دو سالہ چیکنگ کا منصوبہ ختم
Thu, 02/02/2012 - 07:51 — niyar
لندن۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ ایم او ٹی ٹیسٹس جاری رہیں گے حکومت نے اپنا دو سالہ وہیکلز چیک اپ کا منصوبہ ختم کردیا ہے۔ سیفٹی کمپینرز نے حکومت کی اس موو کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس آئیڈیا سے برطانیہ کی سڑکوں پر زیادہ اموات ہوں گی۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری جسٹن گریننگ نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ موجودہ چیکنگ سسٹم پر ہی عمل کریں گی۔ سرکاری اعداد و شمار میں اس انکشاف کے بعد کہ ایک چوتھائی گاڑیوں کی دوران چیکنگ غلط اسسمنٹ کی گئی یا ان کی خامیوں خرابیوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے گیراجوں میں فراہم کی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ایک سیریز ڈیزائن کی ہے ان میں آن لائن ریویوسائٹس انڈسٹری کوڈ آف پریکٹس میں توسیع ایم او ٹی سرٹیفکیٹس میں معلومات کو بہتر بنانا اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سڑکوں کو دنیا کی محفوظ ترین سڑکیں بنانے میں گیراجوں کا انتہائی اہم کردار ہے۔ بیشتر گیراج اچھا کام کررہے ہیں لیکن تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق اس میں بہتری کی گنجائش ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہر موٹرسٹس جو گیراج کا وزٹ کرے اسے یہ اعتماد ہو کہ اس کی گاڑی کی مرمت اعلی معیار کی ہوئی ہے اور قابل مکینکس نے یہ کام سرانجام دیا ہے علاوہ ازیں وہ غیر یقینی اخراجات اور سروس کے معیار کے بارے میں تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ڈرائیورز کو گیراجوں کی کارکردگی کے بارے میں معلومات کی فراہمی انتہائی اہم ہے۔ ذمہ دار گیراجوں سے ٹرانسپیرنسی کی کمرشل خاندوں میں اضافہ ہوگا۔ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے گیراج دبا میں آئیں گے اور انہیں اپنے کسٹمرز کیلئے کام کے معیار کو بہتر بنانا پڑے گا۔ دو سالہ چیک اپ پروگرام کے مخالف کمپینرز بشمول اے اے اور آر اے سی نے ایک سالہ چیکنگ کا نظام برقرار رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔


Post new comment