کینیڈین فوڈ ایجنسی کی وارننگ




اوٹاوا۔ کینیڈین فوڈ ایجنسی کی جانب سے پیکٹ کے لیبل پر اجزاء درج نہ کرنے پر ایک کمپنی کے کیکس اور ایک فارم کے شہد کے بارے میں وارننگ جاری کر دی۔ ایجنسی حکام کے مطابق ان کیکس اور شہد میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو لیبل پر درج نہیں اوران سے بعض افراد کو الرجی کی شکایت ہو سکتی ہے۔ پہلا نوٹس دی ارتھ کے تیار کردہ کیکس کے بارے میں ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکی مصنوعات میں دودھ کے اجزاء شامل ہیں جو لیبل پر درج نہیں جس سے دودھ سے الرجی کا شکار ہونے والے مریضوں کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ مذکورہ کمپنی کی بلیک لسٹ کردہ مصنوعات میں مختلف اقسام کے کیک شامل ہیں۔ سی ایف آئی اے کی جانب سے لنز فارم کے شہد کے بارے میں بھی وارننگ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لنز فارم کے شہد میں اینٹی بائیوٹک دوا کے اجزاء میں سے سلفونامائڈ پایا گیا ہے جس سے بعض افراد الرجی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ اجزاء تین سو پچہتر،ایک سو تیس، دو سو پچاس اور تیس گرام کے سنگل کنٹینرز اور تیس گرام کے تین پیکجز اور ایک سو پندرہ گرام کے چار پیکجز میں پائے گئے ہیں۔ سی ایف آئی اے کی وارننگ کے بعد کمپنیز نے مارکیٹ سے تمام مذکورہ مصنوعات کو  واپس کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.