کینیڈین طرز پر پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہئیں،شبیر احمد
Wed, 04/27/2011 - 20:24 — adminپاکستان تحریک انصاف کینیڈا کے کوآرڈینیٹر چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ کینیڈین طرز پر پاکستان میں بھی الیکشن ہونے چاہئیں یہاں الیکشن کا عمل انتہائی شفاف ہوتا ہے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا انٹری کی جاتی ہے پاکستان میں بھی اسی طرز پر انتخابات ہونے چاہئیں۔ الیکشن میں شفافیت کا عمل ہونا چاہیے پوری دنیا کے آبزرورز کینیڈا کے الیکشن کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔ کینیڈا کے الیکشن کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے اس سے جمہوری عمل مستحکم ہوگا اور پوری دنیا میں جمہوریت کے فروغ کیلئے جو کوششیں ہو رہی ہیں اسے سراہا جائے گا ۔

