کینیڈا میں چند ماہ میں بڑی تبدیلیاں لائیں گے، ہارپر
Fri, 01/27/2012 - 07:53 — shahzad
ڈیووس۔ وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ انکی حکومت آئندہ چند ماہ میں پنشن سسٹم، امیگریشن، سائنس و ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں میں بڑی تبدیلیاں لائے گی۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے افتتاح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشن نظام میں بڑھتی ہوئی لاگت پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے۔ ہماری حکومت میں کینیڈا کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور موجودہ اور آئندہ نسل کیلئے خوشحالی کیلئے ضروری تبدیلیاں لائے گی۔ اس سے دو چیزیں مراد ہیں ایک یہ کہ بہتری معاشی تبدیلیاں اور اپنے آپ کو معیشت کو درپیش آبادیاتی دبائو کیلئے خود کو تیار کرنا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی عمر کے افراد کی تعداد میں اضافہ کے سبب ضروری ہوگیا ہے ہم ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے طویل المدتی اقدامات کریں۔


Post new comment