کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، صدر زرداری




اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام آج یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔ گذشتہ چھ عشروں سے کشمیری عوام نے اپنی آزادی اور وقار کی سر بلندی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل اور اپنے لیے انصاف اور مساوات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا پر امن حل تلاش کرتے ہوئے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ کشمیریوں کی منصفانہ نصب العین کے لیے ان کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.