کرس ہوہنے قانونی خلاف ورزی پر مستعفی
Sat, 02/04/2012 - 07:13 — niyar
لندن: استغاثہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر توانائی کرس ہوہنے جو لبرل ڈیموکریٹک جونیئر اتحادیوں کے سینئر رکن ہیں کو دھوکہ دہی کے الزام کا سامنا ہے۔ ان کو اب اپنی سابق اہلیہ وکی پرائس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس لگائے جانے کا سامنا ہے۔ لبرل ڈیمو کریٹس سے تعلق رکھنے والے برطانوی وزیر نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ بے گناہ ہیں تاہم وہ اس لئے مستعفی ہوئے ہیں تاکہ ان کی وزارت کی وجہ سے پولیس کی توجہ دوسری طرف نہ جائے پبلک پراسیکیوٹر کے ڈائریکٹر کیرسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ ہوہنے اور ان کی سابقہ اہلیہ وکی پرائس پر 2003ء میں ایک مبینہ واقعہ پر انصاف کی فراہمی روکنے پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ وہ 16 فروری کو عدالت میں پیش ہونگے۔


Post new comment