کترینہ، کرینہ چاکلیٹ اور پنیر کی طرح ہیں، عمران خان
Fri, 02/03/2012 - 14:20 — fazal.masood
ممبئی: بالی ووڈ ہیرو عمران خان نے کہا ہے کہ کترینہ کیف اور کرینہ کپور چاکلیٹ اور پنیر کی طرح ہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کترینہ کے بارے میں کہا کہ انھیں کام کرنے کا جنون ہے وہ سیٹ پر اس وقت تک مطمئن نہیں ہوتیں جب تک شاٹ کو پرفیکٹ انداز میں شوٹ نہ کرالیں۔ عمران کا کرینہ کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ سیٹ پر انتہای شوخ و چنچل موڈ میں ہوتی ہیں۔ ان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ایک ہی ٹیک میں حیران کن حد تک متاثر کن شاٹ دے سکتی ہیں۔


Post new comment