ڈرٹی پکچر نے میری زندگی بدل دی، ودیا بالن




ممبئی: بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ فلم ''ڈرٹی پکچر،، نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ جب ڈرٹی پکچر کے ڈائریکٹر میلن لوتھیرا نے مجھے اپنے کردار کے بارے میں بتایا تو میرے دماغ میں کئی سوالات اٹھے تھے لیکن اب اس کردار نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انھیں اس کردار کیلئے آمادہ کرنے کیلئے ڈائریکٹر نے ان پر سکرپٹ کو واضح کیا اور فلم کا مقصد بھی بتایا جس کے بعد اس رول کیلئے رضامند ہوئی۔ 34 سالہ ودیا نے کہا کہ میں نے اس رول کو چیلنج سمجھ کر اس کی حامی بھری تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس کردار کو کر کے بہت مزا آیا اور اس رول سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور یہ کہ اس کردار نے  زندگی کو کئی جہتوں سے بدل کر رکھ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ودیا نے کہا کہ مجھے بطور اداکارہ پریانکا چوپڑا ذاتی طور پر پسند ہے کیونکہ وہ ہر بار کچھ نیا اور مختلف کرتی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اسے ایوارڈ لینا اچھا لگتا ہے اس کو پہلا ایوارڈ فلم پری نیتا میں اداکاری پر ملا تھا۔ ادکارہ نے کہا کہ ایوارڈ لینے سے  اپنا آپ خاص محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ ایوارڈز اس کے کام کی ایک ایسی تعریف ہیں جو ہمیشہ اس کے ساتھ رہے گی۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.