چین انسان بردار خلائی مشن خلا میں بھیجے گا
Sat, 02/18/2012 - 00:16 — niyar
بیجنگ: چین رواں سال موسم گرما میں اپنا اگلا انسان بردار خلائی مشن خلاء میں بھیجے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ 2003 کے بعد چین کا چوتھا انسان بردار خلائی مشن ہوگا۔ اس سے پہلے چین کے خلاء باز یانگ لیوی نے زمین کے گرد 14 مرتبہ چکر لگایا تھا۔ چین کے خلائی پروگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاء میں بھیجے جانے والے خلائی مشن میں تین افراد کو بھیجا جائے گا جہاں پر خصوصی خلائی سائنس کے حوالہ سے تجربات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چین 2020 تک خلاء میں مکمل طور پر سہولیات سے آراستہ خلائی سٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے تاہم چین کو روس اور امریکہ کے خلائی پروگرام کا مقابلہ کرنے کیلئے ابھی مزید محنت کرنا ہوگی۔


Post new comment