پہلا ون ڈے، بھارت کی آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت
Sun, 02/05/2012 - 10:57 — fazal.masood
ملبورن: بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور آل رائونڈر ڈین کرسچین کا یہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہے جبکہ پیٹر فاریسٹ بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔ بھارت نے جمعہ کو ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور وریندر سہواگ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


Post new comment