پولیس کیجانب سے آن لائن نگرانی بل کے حمایت




وین کور۔ کینیڈا کے اعلی پولیس حکام بھی مرکزی حکومت کے آن لائن نگرانی کے بل کی حمایت میں اٹھ کھڑہوئے۔ وین کور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس چیفس کی دونوں ایسو سی ایشنز کی جانب سے متنازع حکومتی بل کی حمایت کی۔ بل کی متنازعہ شق نمبر سترہ جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص حالات میں کوئی بھی پولیس آفیسر انٹرنیٹ سروس مہیا کرنیوالے اداروں سے صارفین کی معلومات کے حصول کیلئے درخواست کر سکتا ہے کا حوالہ دیتے ہوئے وین کور کے ڈپٹی پولیس چیف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نئی قانون سازی سے پولیس کو جرائم کی تحقیقات کیلئے لازمی آلات میسر ہونگے۔ اس قانون سے پولیس کو صرف صارف کی معلومات تک رسائی حاصل ہو گی تحقیقاروں کو اس کے باوجود حقیقت میں انٹرنیٹ پر ہونے والے رابطوں پر نظر رکھنے کیلئے وارنٹ کی ضرورت ہوگی۔ کینیڈا کی بہت بڑی آبادی جس میں بچوں سے لیکر بوڑھوں تک عالمی سطح پر پھیلا انٹرنیٹ، موبائل فونز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال کنندگان میں شامل ہیں یہ نئی ٹیکنالوجیز مجرموں کیلئے بھی ایک محفوظ ذریعہ بنا ہوا ہے۔ جن سے لاحق خطرات میں شناخت کی چوری، بچوں کے جنسی استحصال، گینگز کی تشکیل، منظم جرائم اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ہمیں مجموعی طور پر ایسے جرائم کو روکنے ان کی تحقیقات کرنے اور ایسے مجرموں کیخلاف فرد جرم کیلئے ہر قسم کے اہم آلے اور طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.