پاکستان پر طالبان کی مدد کے الزامات بےبنیاد ہیں
Thu, 02/02/2012 - 12:52 — fazal.masood
لندن: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ نیٹو کی طرف سے پاکستان پر طالبان کی سپورٹ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے نیٹو الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگائے گئے جن کو کئی بار مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے معاملے پر امریکا کے دوہرے معیار ہیں۔ خود طالبان سے مذاکرات کر رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات سے نیٹو کے ساتھ تعلقات میں مزید دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دوہرے معیار پاک امریکہ تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اس طرح کے پروپیگنڈے کر کے پاکستان کو دبائو میں لانا چاہتا ہے لیکن ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنے موقف پر برقرار ہے کیونکہ دہشتگردی کا یہ ناسور نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے اس لئے الزامات کی بجائے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ پاکستان طالبان کی سپورٹ نہیں کر رہا اور نہ ہی اس کی پالیسی ہے۔


Post new comment