پاکستان ٹیم کی پرفارمنس سے بھارتی بورڈ ڈر رہا ہے
Fri, 02/03/2012 - 21:46 — waheed.murad
پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس سے بھارتی بورڈ ڈر رہا ہے، بھارتی بورڈ کے سامنے جھک نہیں رہے، عوام کے لئے پاک بھارت سیریز کی بحالی چاہتے ہیں۔ دبئی میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس سے بھارتی بورڈ ڈر رہا ہے، ایسا سننے میں آیا ہے کہ اپنی ٹیم کی شکست پر شائقین کی جانب سے ممکنہ شدید رد عمل پر بھی بھارتی بورڈ گھبرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے جھک نہیں رہے، عوام کیلئے پاک بھارت سیریز کی بحالی چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام پاک بھارت میچز دیکھنا چاہتے ہیں، دونوں بورڈز اور حکومتی عہدیداروں کو اکٹھا کرنے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان سے سیریز کیلئے حکومت سے اجازت نہیں مل رہی، تاہم ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی اپیل میں بحالی کے لئے پْر امید ہیں. چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش کی سیکیورٹی ٹیم اس ماہ پاکستان آئے گی اور پاک بنگلادیش سیریز کیلئے ایشین میچ آفیشلزکی تقرری کا امکان ہے۔


Post new comment